خود کو کبھی مسلمان کے طور پر پیش نہیں کیا ، میرانام خالدہے مگر میں دہشت گرد نہیں: عمر خالد

نئی دہلی: جے این یو میں تاریخ کے طالبعلم اتوار کی شب ایڈمنسٹریٹیو بلاک کی طرف گئے ۔ اس وقت وہ اسی دھاری دار سوئیٹر اور شال میں ملبوس تھے جو انہوں نے رو پوشی سے پہلے پہن رکھا تھا۔انہیں قدم قدم پر گلے لگایا جارہا تھا اور نعروں سے استقبال کیا گیا۔عمر خالد نے کہا کہ ”اگر جیش محمد کو معلوم ہو جائے کہ مجھے ان کی تنظیم کا کارکن قرار دیا جا رہا ہے تو وہ آر ایس ایس ہیڈ کواٹر کے سامنے دھرنا دے سکتے ہیں۔ میں خود کو کبھی مسلمان کے طور پر پیش نہیںکیا اور نہ ہی اپنے بارے میںیہ سوچا کہ میں مسلمان ہوں۔عمر خالد نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ میرا نام عمر خالد ہے لیکن میں ایک دہشت گرد نہیں ہوں“۔ عمر خالد جو ایک بغاوت کے معاملہ میں پولس کو مطلوب ہیں ،جے این یو مٰن اتوار کی شب طلبا سے خطاب کر رہے تھے۔واضح رہے کہ پانچوں مفرور طلبا اتوار کو رات دیر گئے کیمپس میں نمودار ہو گئے۔اے آئی ایس ایف کے تین کارکن جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے جنرل سکریٹری رام ناگا اور سابق عہدیداران اشوتوش یادو اور اننت نرائن کاویری ہاسٹل گئے اور دال روٹی دیہی پنیر پر مشتمل ڈنر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I never projected myself as a muslim says umar khalid in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply