میں نے قوم کی خدمت کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ دیا: نریندر مودی

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے نہایت جذباتی انداز میں یہ کہتے ہوئے کہ انہوں نے وطن عزیز کے لئے اپنے گھر بار اور رشتہ داروں کو چھوڑ دیا لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں ملک میں غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے کمائی دولت کو بے نقاب کرنے کے لئے بس 50 دنوں کا وقت دیں۔ مسٹر مودی نے گوا کے شہر پنجی میںما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں ایک تقریب میں کہا کہ تازہ مہم بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف ان کی مہم کا یہ اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے کس قسم کے اقدامات کیے ہیں اور کیسا قدم اٹھایا ہے ، انہیں معلوم ہے کہ کون لوگ اب ان کے خلاف ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان سرمایہ داروں اور ذخیرہ اندوزوں اور ٹیکس چوروں کی وہ دولت لوٹ ر ہے ہیں جو انہوں نے 70 سالوں میں جمع کی ہے۔ اور وہ یقیناً انہیں زندہ نہیں چھوڑنا چاہیں گے، وہ انہیں برباد کرنا چاہیں گے۔ انہیں جو کرنا ہے کرنے دیجئے۔
بس عوام پچاس دن تک ان کی مدد کریں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ان کے دماغ میں بے ایمانی اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے دیگر منصوبے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کا حق نہیں ہے۔ جو سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ میں نے غربت دیکھی ہے اور میں لوگوں کے مسائل سمجھتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ بڑے گھوٹالوں میں ملوث ہیں انہیں چار ہزار روپے بدلنے کے لئے قطار میں کھڑا ہونا ہی تھا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی اپنی حکومت کو بچانے میں دلچسپی نہیں ہے۔ ان کی حکومت غریبوں کی بہبود کے لئے مصروف عمل ہے۔ مودی نے کہا کہ اگر ملک کا پیسہ باہر گیا ہے تو یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کو برآمد کریں۔ لوگوں نے سال 2014 میں ایک ایسی حکومت منتخب کی تھی جس نے بدعنوانی سے نجات دلانے کا وعدہ کیا تھا اور 8نومبر کا اعلان کالا دھن کو بے نقاب کرنے اور بدعنوانی پر نکیل کسنے کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I left my home my everything for nation says pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply