میں نہیں بلکہ پبلسٹی خودمیرے در پر کھڑی رہتی ہے: سوامی

نئی دہلی: بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ وہ پبلسٹی کے بھوکے نہیں ،جیسا کہ ان کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کے بالواسطہ تبصرے میں کہا گیا ہے، بلکہ پبلسٹی خود ان کے دروازے پر روزانہ ’او بی وین ‘کے طور پر کھڑی ہو جاتی ہے۔
مسٹر سوامی نے پبلسٹی کا بھوکا ہونے کے الزام پرٹوئیٹ کے ذریعہ اپنا دفاع کیاہے۔ انہوں نے بہر حال اس میں کہیں بھی براہ راست طور پر وزیر اعظم کے خلاف کچھ نہیں کہا لیکن ان کا اشارہ کس کی طرف تھا یہ سب کی سمجھ میں آ رہا تھا۔مسٹر سوامی نے کہا انہیں کسی طرح کی شہرتنہیں چاہئے۔ان کے نام کا استعمال کرنے کی خواہش رکھنے والے اپنی دکان چلانے کے لئے ان کے دروازے پر ڈیرہ ڈالتے ہیں۔
ان کے ٹوئیٹ کے الفاظ کچھ اس طر ح تھے۔”نیا مسئلہ، جب پبلسٹی بری طرح کسی لیڈر کے پیچھے پڑی ہو۔ گھر کے باہر 30 اے بی وین، چینلز سے 200 مسڈ کالیں اور پیچھے چکر لگانے والے فوٹوگرافر“۔مسٹر سوامی گزشتہ کئی دنوں سے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھو رام راجن کے خلاف کھل کر بولتے چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے اہم اقتصادی مشیر اروند سبرامانیم پر بھی حملے کئے۔
اس کے علاوہ اقتصادی امور کے سیکرٹری ایس داس اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی بھی ان کے نشانے پر رہے ہیں۔مسٹر راجن کے خلاف ان کی رائے زنی پر وزیر اعظم نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں آر بی آئی گورنر کی قابلیت اور ملک سے محبت پر کوئی شک نہیں ہے۔
انہوں نے مسٹر سوامی کا نام لئے بغیر یہ تبصرہ کیا تھا کہ مسٹر راجن جیسے قابل لوگوں کے خلاف سرعام بیان بازی کرنے والے تشہیر کے بھوکے لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ اس سے ملک کا بھلا نہیں ہونے والا۔

Title: i am not publicity hungry swami | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply