میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل نہیں: ممتا بنرجی

کلکتہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ وہ ملک کی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں وہ بنگال کی خدمت کرنا چاہتی ہیں تاہم وہ ملک میں علاقائی پارٹی کی حیثیت سے مستحکم وفاقی ڈھانچہ کیلئے جد و جہد کرتی رہیں گی۔
ترنمول کانگریس کے سالانہ پروگرام شہید دیوس کے موقع پر کلکتہ شہر کے قلب دھرم تلہ میں ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی اب تری پورہ میں حکومت سازی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے زمینی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہے اور وہ لوگوں کے دلوں میں بستی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ چو طرفہ مخالفت کے باوجود ترنمول کانگریس نے 294سیٹوں میں 211سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور یہ ایک تاریخی جیت ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عہدہ کی طرف نہیں دیکھ رہی ہے۔وہ بنگال کی خدمت کرنا چاہتی ہے اور بنگال کو پورے ہندوستان میں پہلا مقام دلانا ان کی زندگی کا ایک بڑا مقصد ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بایاں محاذ نے 34سالہ اقتدار میں بنگال کو برباد کردیا۔کانگریس اور بی جے پی نے مرکز میں اقتدار میں رہ کر بنگال کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بنگال بایاں محاذ حکومت کے دور کے قرض کا بوجھ ڈھو رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I am not in pm race mamata banerjee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply