میں بھی انسان ہوں اور غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے،غلط ٹوئیٹ کی معافی چاہتا ہوں:راہل گاندھی

نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی زبردست مہم چلا رہے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے ٹوئیٹ میں غلط تصویریں پوسٹ کرنے پر معافی مانگی۔کانگریس لیڈر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ وزیر اعظم کے برعکس وہ ایک انسان ہیں جو غلطیوں کا پتلہ ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز راہل نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کا ذکر کرکے ٹوئیٹراکاؤنٹ پر بی جے پی سے ایک سوال پوچھا تھا اور ٹوئیٹر پر ایک فہرست ڈالی تھی جس میں گیس سلنڈروں، دالوں، ٹماٹر، پیاز ، دودھ اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصد دکھائی گئی تھیں ۔لیکن اس فہرست میں تمام فیصد 100پوائنٹس سے زیادہ تھا۔
مثال کے طور پر دال کی قیمتیں45روپے سے بڑھ کر80روپے بتائی گئی تھیں۔ یہ اضافہ77فیصد ہے جبکہ ر اہل نے یہ اضافہ177فیصد بتایا۔بعد میں راہل نے ٹوئیٹ حذف کر کے اس کی جگہ درست اعدادوشمار ڈالے۔

Title: i am a human i do make mistakes rahul gandhi issues apology for erroneous tweet | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags:

Leave a Reply