طلاق ثلاثہ مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ سے حیدرآباد کی خواتین میں خوشی کی لہر

حیدرآباد:طلاق ثلاثہ کی متاثرہ حیدرآباد ی لڑکیوں نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پرراحت کی سانس لی ہے۔ایک متاثرہ مہروالنور نے اس فیصلہ پرمسرت کااظہار کیا ہے۔مہرون نے اس فیصلہ پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت سے خواہش کی کہ وہ طلاق ثلاثہ دینے والوں کے خلاف ایسے سخت قوانین بنائے جس سے کوئی بھی اس کا اعادہ نہ کر پائے۔
ایک اور متاثرہ لڑکی شاہدہ فاطمہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت ہند کا قانون اور سپریم کورٹ طلاق ثلاثہ پر پابندی عائد کریں گے۔انہوں نے بھی اس فیصلہ پر مسرت کا اظہار کیا اورامید ظاہر کی کہ جلد بننے والے اس قانو ن سے ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہوپائے گا اور طلاق ثلاثہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hyderabadi girls hail triple talaq ban in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply