طیارہ ہائی جیک کیے جانے کا فرضی ای میل بھیجنے والا گرفتار

حیدرآباد :پولیس نے طیارہ کو اغوا کرنے کے حوالے سے ممبئی پولیس کو مبینہ طور پر خود کو ایک خاتون ظاہر کر کے فرضی ای میل بھیجنے والے ایک شخص کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا۔ اس ای میل کے موصول ہوتے ہی مہاراشٹرا ‘ تمل ناڈو اور تلنگانہ کی پولیس فورسس اور سی آئی ایس ایف کو بڑے پیمانے پر چوکس کردیا گیا تھا۔ پولس نے اس ای میل کی تحقیقات کرنے سے پہلے ہی احتیاطی تدابیر کے طور پرہائی جیکرز پر قابو پانے کی تمام مشقیں کیں تاکہ کسی طیارے کے ہائی جیک کر لیے جانے کی صورت میں نمٹا جاسکے۔
اسی ای میل کی بنیاد پر ممبئی ‘ حیدرآباد اور چینئی کے انٹرنیشنل ایرپورٹس پر16ا پریل کو سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ خود کوخاتون ظاہر کر کے اس شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 6افراد کی باتیں سنیں جس میں وہ ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ تمام 23افراد یہاں پھیل گئے ہیں اور تین شہروں کے لئے روانہ ہوگئے ہیں تاکہ طیارہ ہائی جیک کیا جاسکے۔ نامعلوم خاتون نے اس ای میل میں کہا تھا کہ اس نے یہ باتیں سنیں جو سچ بھی ہوسکتی ہیں یا نہیں تاہم وہ حکام کو مطلع کررہی ہے کیو ں کہ شہری کے طور پر اس کا یہ فرض ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hyderabad youth arrested for sending fake mails about plane hijack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply