حیدرآباد دکن کے مہدی پٹنم میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرجا نے سے دو مزدور ہلاک

حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے مہدی پٹنم کے ایودھیا نگر میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گر نے کے باعث دو مزدور ہلاک ہوگئے۔ان دونوں کی شناخت38سالہ کرشنا اور27سالہ ناگیش کے طورپر کی گئی ہے۔ کرشنا کا تعلق ضلع محبوب نگر کے نواب پیٹ منڈل کے گروگنٹہ علاقہ سے ہے جبکہ ناگیش ، مہاراشٹرا کے شولا پور کا رہنے والا تھا۔یہ دونوں مہدی پٹنم کے بوجہ گٹہ میں مقیم تھے اور مزدوری کیا کرتے تھے۔
وہ لوہے کے سریے گراؤنڈ فلور سے پہلی منزل پر لانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ملحقہ عمارت کے کمپاؤنڈ کی دیوار ٹوٹ کو ان پر آن پڑی۔ دونوں شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال پہنچائے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ ان کی اچانک ہلاکت پر ان کے خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hyderabad two killed in wall collapse in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply