تلنگانہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جانے والے ایک ہی کنبہ کے8افراد سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد:شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے تلنگانہ کے ضلع میدک کے سداشیوپیٹ سے حیدرآباد آنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 8ا فراد ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ ضلع رنگاریڈی کی آوٹر رنگ روڈ کے قریب کل رات دیر گئے پیش آیا۔ مرنے والے طلباکی شناخت عقیل،امروز،شیخاوت ،عرفان،فیروز،نشاط،اکبر کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ کل رات دیر گئے رنگاریڈی ضلع کے میڑچل منڈل کے سوتھیاری گوڑی میں ٹول پلازہ کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان ٹویرا گاڑی کچل گئی۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹول پلازہ پر رقم اداکرنے کے لیے ٹویرا گاڑی رکی تھی کہ ڈی سی ایم وین نے اس کو پیچھے سے ٹکر دے دی۔اس ٹکر کے نتیجہ میں ٹویرا گاڑی ، وین اور 18پہییوں والی ہیوی لاری کے درمیان بری طرح کچل گئی۔یہ لاری ، ٹویرا کے پیچھے کھڑی تھی۔اس حادثہ میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ان تمام کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے۔ پولیس نے کہا کہ وین کے ڈرائیور نے تاریکی کے سبب ٹول گیٹ پر ٹویرا کو نہیں دیکھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hyderabad eight members of a family killed in road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply