ریلٹی شو میں جانے کے شوق نے 19سالہ لڑکے کی جان لے لی

حیدر آباد: ریلٹی شو میں جانے کے لیے خود کو آگ لگا کر اپنی جلتی ویڈیو بنوانے کے شوق میں بری طرح جھلنے کے تین روز بعد 19سالہ جلیل الدین کا ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ ”انڈیاہیز گوٹ ٹیلنٹ“ نام کے ریلٹی شو میں خود کو حقیقت میں جلاکر بھی بچ جانے کا مظاہرہ کرنے کے لیے ریہرسل کر رہا تھا۔
حیدر آباد کے اسسٹنٹ پولس کمشنر محمد عبد الباری کے مطابق وہ اس شو میں بہت دلچسپی رکھتا تھا لیکن آگ سے کھیلنے کا وہ ماہر نہیں تھا اور نہ ہی پیشہ ور تھا۔لیکن جمعرات کو شالی بنڈا کے گوسوامی کالج کے اس سینیر طالبعلم نے علاقہ کے کچھ بچوں کو اپنے گھر جمع کیا اور ان سے کہا وہ خود کو آگ لگائے گا اور وہ اس کی ویڈیو بنائیں۔
اس نے پہلے تو منھ میں کیروسین تیل ڈال کر منھ سے آگ کے شعلے نکا لنے کی کوشش کی اور اس کے بعد اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر خوقد کو آگ لگا لی۔لیکن صورت حال قابو سے باہر ہوتی دیکھ کر بچے ڈر گئے اور بھاگ کھڑے ہوئے۔اس لڑکے کو عثمانیہ اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے کل دم توڑ دیا۔ اس نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے نزعی بیان میں صاف صاف کہا کہ اس کی موت کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے اوروہ خود اپنی موت کا ذمہ دارہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hyderabad 19 year olds stunt for tv goes wrong ends in death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply