اترپردیش کے بریلی میں کار ٹریکٹر ٹکر میں میاں بیوی ہلاک ،3بیٹیاں سمیت 5زخمی

بریلی: اتر پردیش کے ضلع بریلی میں کار اور ٹریکٹر میں ٹکر ہو گئی جس میں کار میںسوار میاں بیوی کی موت ہو گئی اور بیٹی سمیت چار دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) جمنا پرساد نے بتایا کہ بھوجی پورہ علاقے کے دھوراٹاڈا کے رہنے والے حاجی معقول احمد اپنی اہلیہ بلقیس اور کنبہ کے دیگر افراد کے ساتھ بریلی ضلع اسپتال میں داخل ایک رشتہ دار کی عیادت کرکے کار سے واپس گھر آرہے تھے کہ نینی تال ہائی وے پر اچانک مخالف سمت سے ایک ٹریکٹر سامنے آگیااور ان کی کار اس سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ حاجی معقول احمد اور اہلیہ بلقیس کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ان کی بیٹی رخسانہ، افسانہ، نغمہ، سالی رضیہ اور شکیلہ زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو ایس آر ایم ایس میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Husband wife killed in accident on nainital highway in bhojipura in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply