اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں شوہر و ساس کو10 سال کی قید

پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج سویس پرکاش شریواستوکی عدالت نے جہیز سے متعلق قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم شوہر و ساس کو خاطی ثابت کرتے ہوئے ان کو دس سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ کے مطابق تھانہ کندھئی علاقے کے بڑے لال نے شکایت درج کرائی تھی کہ اسکی بیٹی ریتا دیوی کی شادی 29/ مئی 2010 کو اجے ورما کے ساتھ ہوئی تھی ، جہاں جہیز میں بائک کا مطالبہ کیاگیا تھا۔جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اسکی بیٹی کو آگ لگاکر مار دیا گیا۔ پولیس نے جہیزاور قتل کا کیس درج کر کے ملزم شوہر و ساس کے خلاف فرد جرم عدالت میں داخل کردی ہے۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاءکے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزم شوہر و ساس کو دس دس سال قید و دس دس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Husband and mother in law get 10 year imprisonment in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply