کشمیری علیحدگی پسند لیڈروں نے ٹورسٹوں کو نہیں ’ ٹیررسٹوں‘کو دعوت دی ہو گی:بی جے پی

جموں:کشمیری علیحدگی پسند قیادت کی جانب سے سیاحوں کو وادی آنے کی دعوت دیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ سیاحت اور ہڑتالی کلینڈر ا ساتھ ساتھ نہیں چلسکتے ۔ بدھ کو یہاں بھاجپا کی ریاستی قیادت کے ساتھ میٹنگ کے بعد مسٹر مادھو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ علیحدگی پسندوں کی جانب سے سیاحوں کو دی گئی کشمیر آنے کی دعوت میں املا کی غلطی ہے‘۔ مسٹر مادھو جو پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان بحیثیت رابطہ کار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، مخلوط حکومت کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے جموں کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے تھے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا ’علیحدگی پسندوں کے ذریعہ دہشت گردوں کو دعوت دی گئی، سیاحوں کو نہیں‘۔رام مادھو نے کہا ’ایک طرف وہ (علیحدگی پسند) سیاحوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہیں اوردوسری طرف ہڑتالی کلینڈروں میں تاریخیں بڑھا تے ہیں‘۔ انہوں نے کہا ’سیاحت اور ہڑتالی کلینڈر ایک ساتھ نہیں چل سکتے، یہ دونوں ایک ہی کشتی میں سوار نہیں ہوسکتے‘۔مسٹر مادھو نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اس بیان پر بھی جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ا±ن کی جماعت کشمیر کی موجودہ تحریک کے ضمن میں حریت کانفرنس کے ساتھ کھڑی ہے، اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’یہ بہت ہی افسوس ناک اور غیرذمہ دارانہ بیان ہے۔ میں نہیں جانتا کہ نیشنل کانفرنس کو کیا ہوگیا ہے‘۔ انہوں نے کہا ’ڈاکٹر فاروق جو حریت کی مخالفت کرتے تھے، اب ا±ن کی ہی راہ پر چل رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ڈاکٹر فاروق علیحدگی پسندوں کی وکالت کررہے ہیں اور دوسری طرف ا±ن کے صاحبزادے عمر عبداللہ پاکستان کے حق میں بول رہے ہیں۔ یہ تو افسوس ناک ہے‘۔ اپوزیشن کی جانب سے بھاجپا وزراء پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات پر مسٹر مادھو نے کہا ’ یہ الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hurriyat inviting terrorists not tourists to kashmir ram madhav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply