گﺅ رکشکوںکی آڑ میں دلتوں پر مظالم کے معاملہ میں مودی مداخلت کریں: کولکاتا ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسوسی ایشن

کولکاتا:ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں گائے کے نام پر دلتوں، اقلیتوں اور سماج کے دبے کچلے افراد پر مظلم کے واقعات میں اضافہ ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بذات خود اس معاملے میں مداخلت کریں اور گؤر کشا جیسی غیر قانونی تنظیم پر ملک بھر میں پابندی عائد کی جائے۔
ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم مودی کے نام خط میں کہا ہے کہ گؤرکشا جیسی جماعتیں ملک میں متوازی حکومت و عدالت میں تبدیل ہوتی جارہی ہے اور اس طرح کی تنظیمیں بے دریغ ملک کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر ایک ساتھ مدعی و منصف کا کردار ادا کررہی ہیں۔اس طرح کی سرگرمیاں کسی بھی جمہوری ملک کیلئے نقصان دہ ہیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس طرح تنظیموں پر لگام نہ کسی گئی تو وہ ملک کیلئے خطرہ بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔
گجرات میں گائے کے نام پرظلم و زیادتی ملک کے ماتھے پر بدنما داغ قرار دیتے ہوئے ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے صدر شمیم احمدنے کہا کہ گرچہ گجرات پولس دلتوں کی پٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے مگر اس عمل میں تیزی لائی جائے اور اس طرح کے معاملات سے نمٹنے کیلئے ایک علاحدہ میکانزم بنانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اب مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں دو مسلم خواتین کی منڈسور ریلوے اسٹیشن پرٹرین سے اتار کر سرعام پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہ واقعات افسوس ناک اورملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی کا باعث ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Human rights protection association kolkata over attrocities on dalits in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply