دہلی کی راجوری گارڈن ضمنی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت

نئی دہلی: دہلی میں بی جے پی ، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے وقار کا مسئلہ بنے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے عین قبل بی جے پی کو اس وقت زبردست تقویت حاصل ہوئی جب اس نے قومی دارالخلافہ دہلی کے راجوری گارڈن کی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات میں دہلی سمبلی میں حکمراں پارٹی عام آدمی پارٹی کو کراری شکست دے دیتے ہوئے اس کے امیدوار کو تیسرے نمبر پر ڈال کر اس کی ضمانت ضبط کرادی۔ا س کے امیدوار منندر سنگھ سرسہ نے اپنے قریب ترین حریف کانگریس امیدوار کو13ہزار سے زائد ووٹ سے ہرایا اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار ہرجیت سنگھ کے مقابلہ میں30ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔
انہیں 40602ووٹ ملے جبکہ عام آدمی پارٹی صرف 10243ووٹ ہی حاصل کر پائی ۔دہلی کے وزیر اعلیٰ منیش سسودیہ نے اپنی پارٹی کی شکست قبول کر لی ۔ تاہم کہا کہ ان کی پارٹی راجوری گارڈن میں ترقیاتی کام کرتی رہے گی۔واضح رہے کہ یہ سیٹ شرومنی اکالی دل کے سربراہ پرکاش سنگھ بادل کے خلاف پنجاب اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی جرنیل سنگھ کے استعفیٰ دینے کے باعث خالی ہوئی تھی۔دریں اثنا جمعرات کی صبح دس اسمبلی سیٹوں کے اعلان کردہ نتائج میں سے بی جے پی نے 4کانگریس نے 2اور ترنمول کانگریس نے آسام میں مدنا پور کی سیٹ جیتی ہے۔ بی جے پی مزید دو سیٹوں پر اپنی سبقت قائم کیے ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Huge win for bjp in delhis rajouri garden bypoll in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply