کانگریس اراکین کے غل غپاڑ کے بعدراجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی:کانگریس نے حکومت پر گاندھی۔ نہرو کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں کافی ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی اور وقفہ صفر کو بھی روکنا پڑا۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے ضروری کام کاج نپٹانے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے ضابطہ 267 کے تحت معاملہ اٹھانے کی اجازت طلب کی۔ اس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھوپندر یادو نے مخالفت کی اور کہا کہ اس کے لئے چیئرمین سے سابقہ اجازت لی جانی چاہئے۔ مسٹر کورین نے کہا کہ معاملہ سننے کے بعد ہی طے کیا جائے گا کہ اس کی اجازت دی جانی چاہئے یا نہیں۔ اس کے بعد مسٹر آنند شرما نے کہا کہ حکومت گاندھی۔
نہرو کی توہین کر رہی ہے اور نو منتخب صدر رام ناتھ کووند کے پہلے ہی خطاب میںگاندھی جی اور نہرو کا جان بوجھ کر نام نہیں لیا گیا ۔اس پر حزب اقتدار نے پھر مخالفت کی۔ ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کی توہین کر رہے ہیں اور ان کا مکمل بیان ایوان کی کارروائی سے نکال دینا چاہئے۔ اس پر حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد اور مسٹر آنند شرما نے کہا کہ انہوں نے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کا نام نہیں لیا ہے۔ دونوں فریقوں کو سننے کے بعد مسٹر کورین نے کہا کہ وہ معاملے کو دیکھیں گے اور اگر مسٹر شرما کے بیان میں اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر براہ راست یا بالواسطہ کوئی تبصرہ ہو ا تو اسے ہٹا دیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Huge row in rajya sabha as congress protests president kovind omitting nehru in maiden speech in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply