گجرات کی ایک کیمیکل فیکٹری میں بھیانک آگ

فائل فوٹو
احمد آباد: گجرات کے وڈوڈرا کے قریب ایک کیمیکل پلانٹ میں بھیانک آگ لگ گئی ۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے تین فائر انجن لگے ہوئے ہیں۔
یہ آگ جس فیکٹری میں لگی ہے وہ کیمکون کیمیکلز فیکٹری کے نام سے معروف ہے اور منجو سر میں واقع ہے۔آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اور پورے علاقہ میں دھویں کی دبیز سیاہ چادر تن گئی ہے۔
ابھی تک آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ ہونے سے یہ آگ لگی ہے۔