حساب برابر

نئی دہلی:اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ کے اس بیان پر ”کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج نے کہا ہے کہ اگر سب سے زیادہ بدعنوان حکومت کے لیے مقابلہ کرایا جائے تو یدورپا حکومت کو پہلا نمبر ملے گا “۔

کانگریس مذاق کا موضوع بنائے ہے تو اس خود اس نے بھی حساب برابر کر تے ہوئے بی جے پی کو اس وقت ایک انتخابی موضوع دے دیاجب کرناٹک میں انتخابی مہم آخری مرحلے میں اور پورے جوبن پر ہے۔

ہوا یوں کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سیدارمیہ اپنی پارٹی کے ایک امیدوار نریندر سوامی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے دوران تقریر یہ کہہ گئے ”تمام گاؤوں میں سڑکیں بچھانا، پینے کے پانی کابندوبست کیا جانا ،مکانات بناناصرف اور صرف نریندر مودی کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا۔

لیکن انہیں بھی یدورپا کی طرح خجالت سے سوامی نے ٹوک دیا۔سدارمیہ فوراً سنبھلے اور اپنی تصحیح کی اور کہا کہ ”سوری،سوری“ نریندر سوامی
۔
اہم لفظ نریندر ہے۔صورت حال کو سنبھالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوامی یہ ہیں۔ مودی گجرات میں ہیں۔نریندر مودی خیالی ہیں جبکہ سوامی حقیقت ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: How siddaramaiah ended up praising narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment