پاکستان سوشل میڈیاکے توسط سے کشمیری نوجوانوں کو تشدد پر اکسا رہا ہے : راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں جھڑپوں کے دوران دہشت گردوں کو شہ دینے کے لئے پتھر پھینکنے والے نوجوانوں کو منصوبہ بند حکمت عملی کے تحت پاکستان سے سوشل میڈیا کے ذریعے بھڑکایا جا رہا ہے اور ملک کے نوجوانوں کو اس بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر میں ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے وقت نوجوانوں کو ان کے گھروں میں رہنے کے ریاستی پولیس ڈائریکٹر جنرل کے مشورہ سے متعلق معاملہ اٹھائے جانے پر مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہاں نوجوانوں کو پاکستان سے فیس بک اور و اٹس اپ کے توسط سے بھڑکایا جا رہا ہے۔
کچھ نوجوان اس بہکاوے میں آ جاتے ہیں اور تصادم کے دوران دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ک کی جانب سے دراندازی اور وہاں سے کی جانے والی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اس نے اب ہمارے نوجوانوں کو بھی گمراہ کرنا شروع کر دیاہے۔ اس لئے ہمارے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے چلائی جا رہی پاکستان کی سازش میں نہیں پھنسنا چاہئے ۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے ایوان کو یقین دلایا کہ دہشت گردی سے سلامتی دستے ویسے ہی نمٹ رہے ہیں جیسے ان سے نمٹا جانا چاہئے۔ فوج اور نیم فوجی دستوں کے جوان دہشت گردوں کو کرارا جواب دے رہے ہیں اور آگے بھی ان سے اسی طرح نمٹا جائے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: How pakistan is inciting kashmir youth for stone pelting rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply