اعظم گڑھ میں گیس کے رساؤ سے 2بچے ہلاک ماں شدید زخمی

اعظم گڑھ:اترپردیش میں اعظم گڑھ کے جیون پور کوتوالی علاقہ میں رسوئی گیس کے پائپ کے رساؤ کی وجہ سے لگی آگ میں دوبچوں کی جھلس کر موت ہوگئی اور ان کی ماں سنگین طور پر جھلس کر زخمی ہوگئی۔
پولس نے بتایا کہ لال گھاٹ قصبہ کے رہنے والے سنجے کے گھر رسوئی گیس پائپ میں رساؤ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ حادثے کے دوران گھر میں سورہے چھ ماہ کا پرنس اور سات سالہ بیٹے سنجو اور اس کی ماں سنیتا آگ کی زد میں آکر سنگین طور سے جھلس گئے۔
پرنس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سنگین طور پر زخمی سنجواور سنیتا کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں علاج کے دوران بچے کی موت ہوگئی۔ آگ کی زد میں آکر تقریبا دو لاکھ روپے کی جائیدادا بھی جل کر راکھ ہوگئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: House fire claims two lives in azamgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply