ٓہری دوار میں مذہبی رہنماﺅں کے لئے اسپتال کا قیام

نئی دہلی:ہری دوار نجیب آباد روڈ پر مذہبی رہنماﺅں کے لئے ایک خصوصی اسپتال قائم کیا جا رہا ہے۔ جس کے قیام کی ذمہ داری بابا بالک داس رام نام کے مہاتما جی نے اٹھایا ہے۔ انجمن فرزندان ہند کے سرپرست اور بانی جناب گریش جویال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہریدوار سے قریب ایک بہت ہی خوبصورت اسپتال کی
تعمیر کی جارہی ہے۔


گریش جویال نے بتایا کہ اس اسپتال کی لمبائی چوڑائی دو سوفٹ کے لگ بھگ ہے۔ یہ ابھی تین منزلہ عمارت کی شکل میں قائم کیا گیا ہے۔ اور اس اسپتال میں مزید اور دو فلور کے قائم ہونے کی صلاحیت ہے۔ اس اسپتال میں تیس بیڈ آئی سی یو کے ہیں۔اور تین سو کے قریب دیگر مریضوں کے لئے صلاحیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جناب گریش جویال جی نے بتایا کہ اس اسپتال کی خصوصی یہ ہے کہ ملک میں کئی بزرگ ، بے سہارا اور جنہوں نے اپنے گھر بار چھوڑ کر خدائی راستے پر چلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کی کسی بھی طرح کی کوئی دیکھ ریکھ کا انتظام ابھی تک دیکھا نہیں گیا تھا۔ اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے بابا بالک رام جی نے یہ اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں ایک نئی طرح کی کمی کو دور کرنے کیلئے بہتر قدم اٹھایا ہے۔

ہریدوار میں قائم اس اسپتال کا افتتاح 8اکتوبر کو ہوگا۔ جس میں ملک کے معزز مہمانان گرامی ، اور سماجی کارکنان حصہ لیں گے۔ اس اسپتال کی افتتاحی تقریب ایک اکتوبر سے شروع ہو جائے گا اور فیتہ کاٹنے کی تقریب 8اکتوبر کو ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس اسپتال میں داخل مریضوں کے مرض میںخاطر خواہ افاقہ ہونے تک کے قیام وطعام کا پورا بندوبست رہے گا۔ اور ایمبو لینس سمیت تمام طرح کی طبی جانچ کے آلات بھی ہاسپٹل میں مفت میسر ہونگے۔ جس کے لئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ اس کے قیام کا مقصد سادھو سنت اور پیر فقیر افراد کا علاج کرنا تو ہے ہی اس کے علاوہ عوام الناس کے لئے بھی اس اسپتال میں پوری سہولت میسر ہوگی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hospital for elders to be built in haridwar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.