پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں زبردست دھماکہ،دو ہلاک 4زخمی

ہوشیار پور (پنجاب): یہاں اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے بھانگی چوئے کے قریب سکھیا باد علاقہ میں واقع جھونپڑ پٹی بستی میں ایک کباڑ میں سے پیتل نکالتے وقت زبردست دھماکہ ہوا گیا جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے بھی دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ ہلاک شدگان کے جسموں کے چیتھڑے اڑ گئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت 60سالہ مانو زوجہ فقیریا اور20سالہ موہن لال ولد گولیہ رام کے طور پر ہوئی ہے۔
جبکہ زخمیوں کی 65سالہ توریہ ولد سیوک رام، 42سالہ گلشن زوجہ کومل گری ساکن شاستری نگر، فقیریا جو کہ متوفیہ مانو کا سشوہر ہے نیز ایک 8سالہ بچی امروتی بنت بلبیر کو علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کباڑ کا کام کرنے والے یہ لوگ کباڑ کہان سے لائے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hoshiarpur two die in shell blast another killed in road mishap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply