جی ایس ٹی کے نفاذ سے ہندوستان کی معیشت میں زبردست تبدیلی آئے گی: جیٹلی

گاندھی نگر:مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ معیشت کے ڈیجیٹلائزڈ ہونے سے جی ایس ٹی کے نفاذ پر ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔ مسٹر جیٹلی نے آج یہاں وائبرینٹ گجرات عالمی چوٹی کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر زیر التوا تمام معاملات طے پا گئے تو حکومت کا یکم اپریل سے جی ایس ٹی لاگو کر دینے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی سے ہندوستانی معیشت بڑی تبدیلی آئے گی اور ڈیجیٹل ہونے سے اس کی افادیت بھی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ایک تاریخی فیصلہ ہے۔
اس سے معیشت میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ ٹیکسیشن کا نظام آسان ہوگا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے کہا کہ جی ایس ٹی کو سیاسی قوت ارادی کی کمی کی وجہ سے گزشتہ کئی سال میں لاگو نہیں کیا جا سکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم اور مسٹر جیٹلی کے وزیر خزانہ بننے کے بعد ایک ملک ایک ٹیکس کا تصور والے اس نظام کو لاگو کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات شروع کئے گئے ہیں جس کے مثبت اثرات عنقریب سامنے آئیں گے۔ اس سے صنعت اور کاروبار کو آسان بنایا جا سکے گا اور اس کا فائدہ بھی سب کو حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی جی ڈی پی کو بھی اچھا منافع ملے گا۔ گجرات اسے لاگو کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hope to soon resolve issues with gst says arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply