وزیر اعظم مودی نے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلہ میں باقاعدہ کارروائی کی امید ظاہر کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے شروع ہونے سے پہلے آج کہا کہ اس سیشن میں مثبت بحث کی توقع ہے کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔
مسٹر مودی نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چرچا کا اسٹار اوپر جائے گا ۔ ہمیں امید ہے کہ جی ایسٹی میں کامیابی ملے گی۔ اجلاس کے دوران ہمیں مثبت بحث کی توقع ہے اور اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) ایکٹ کا راستہ صاف ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میں پیش رفت اس لئے ممکن ہو پائی کیونکہ ریاستوں اور سیاسی پارٹیوں نے اس معاملے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اس اجلاس میں بجٹ کو منظور کرنے اور غریبوں کیلئے کام کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hope to see breakthrough in gst pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply