سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مودی حکومت کو لوگوں کے گھروں میں تاک جھانک بند کردینا چاہئے: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے آج امید ظاہر کی کہ رازداری کے حق کو بنیادی حق قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد اب مودی حکومت لوگوں کے گھروں میں جھانکنے سے باز آئے گی۔ کانگریس ترجمان منیش تیواری نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پرفوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ رازداری کے حق کو بنیادی حق کا درجہ ملنے سے مودی حکومت اب لوگوں کی ذاتی زندگی میں تاک جھانک نہیں کرسکے گی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے رازداری کے حق کو بنیادی حق قرار دیا ہے۔ امید ہے کہ یہ حکم مودی حکومت کو میرے کچن ، بیڈ روم میں جھانکنے اور نجی بات چیت کو ٹیپ کرنے سے روکے گا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی 9رکنی آئینی بنچ نے کہاہے کہ رازداری کا حق بنیادی حقوق کے زمرہ میں آتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hope modi govt stops snooping says congress after supreme court holds privacy as fundamental right in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply