ازبکستان کے یوم آزادی پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

نئی دہلی:صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے ازبکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ازبکستان کی حکومت او ر جمہوریہ ازبکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
جمہوریہ ازبکستان کے صدر عالی اسلام کریموف کے نام اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت اور عوام اور میں خود اپنی جانب سے از حد مسرت کے ساتھ آپ کو اور ازبکستان کے دوست عوام کو آپ کے 25 ویں یوم آزادی کے موقع پر پر تپاک و صدق دلی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ان پچیس برسوں کے دوران ازبکستان نے آپ کی قیادت میں ترقی کے کئی دشوار گذار اور اہم مراحل طے کئے ہیں۔ اس سال ماہ جون میں ازبکستان نے بڑی کامیابی سے ایس سی او سربراہ ملاقات کی میزبانی کا اہتمام کیاتھاجہاں ہندوستان نے ایس سی او رکنیت حاصل کرنے کے لئے عہد بندیوں کے حوالے سے تاریخی عرضداشت پردستخط کئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hope india uzbek ties will gain strength president parnab mukherji in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply