مدھیہ پردیش میں زہریلی شراب پینے سے 4ہلاک

مورینہ : مدھیہ پردیش کے ضلع مورینہ کے گرام گوسپور میں اتوار کو شام دیر گئے زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر چار کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کے لیے گوالیار ریفر کردیا گیا ہے۔
ہلاک شدگان کی شناخت گراج (40)، چھوٹو(27)، سنیل (28) اور برجیندر (30) کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گاؤں میں غیرقانونی شراب کا کاروبار ہوتا ہے۔ جہاںسبھی آٹھ لوگوں نے کل شام شراب خرید کر پی تھی جس کے بعد گراج کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین نے آج صبح دم توڑ دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

Title: hooch tragedy claims 4 lives in madhya pradesh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply