بنگال میں زہریلی شراب پینے سے 9 افراد ہلاک، کئی بیمار

کیننگ:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے چار گاؤں میں آج مبینہ طور سے زہریلی شراب پینے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اورکئی بیمار پڑگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع کے کیننگ ڈویڑن کے تحت گھولا باری اور شونگر سمیت چار گاؤں میں غیر قانونی طور سے کشید کی گئی شراب پینے سے 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔
شراب پی کر بیمار پڑے کئی لوگوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ شراب پی کر مرنے کی خبرپھیلتے ہی مشتعل لوگوں نے شراب کے ٹھیکے چلانے والے لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی اور دوکانوں کو آگ لگادی۔ پولیس نے غیر قانونی شراب کا دھندہ کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hooch kills nine in south 24 parganas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply