رام رحیم کے منھ بولی بیٹی ہنی پریت کو چھ روز کے لیے پولس ریمانڈ میں دے دیا گیا

نئی دہلی: جنسی زیادتی کے معاملات میں20سال کی سزائے قید بھگت رہے ڈیرہ سچا سوداکے سربراہ گورمیت رام رحیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت انسان کو، جسے 40روز کی تلاش بسیار کے بعد ہریانہ پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی،چھ روز کے لیے پولس ریمانڈ میں دے دیا گیا۔
ہنی پریت 43افراد پر مشتمل اس فہرست میںشامل تھی جو خود ساختہ خدائی اوتار کی کرتوتوں کی تحقیقات کے حوالے سے پولس کو مطلوب افراد پر مشتمل تھی۔
اسے منگل کے روز گرفتار کرنے کے ایک روز بعدبدھ کو پنچکولہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں سے اسے 6روز کے لیے پولس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ پولس نے جس وقت اس کا14روز کا ریمانڈ مانگا تو ہنی پریت عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Honeypreet insan sent to six day police remand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply