بابا رام رحیم کی لے پالک بیٹی ہنی پریت انسان کا ڈیرہ سچا سودا ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر زبردست استقبال

سرسہ(ہریانہ) : 2017پنچکولہ فساد کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ہنی پریت سنگھ انسان کا یہاں ڈیرہ سچا سودا ہیڈ کوارٹر میں زبردست استقبال کیا گیا۔

عاشقان ڈیرہ مارے خوشی کے پھولے نہیں سما رہے تھے اور خوش کا یہ عالم تھا کہ لوگ ایک دوسرے سے بغل گیر ہو رہے تھے اور ڈیرہ سربراہ بابا گورمیت رام رحیم کی لے پالک بیٹی ہنی پریت انسان کو ہیڈ کوارٹر کے قریب گاڑی سے اترتا دیکھتے ہی ایسی آتش بازی کی کہ فضاپٹاخوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھی او ر آسمان رنگ برنگی شعاؤں سے روشن ہو گیا۔

ہنی پریت نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی اور سیدھے ان کوارٹروں کا معائنہ کرنے پہنچ گئیں جہاں عصمت دری کے دو کیسوں میں گرفتار ی اور سزائے قید پانے سے پہلے بابا رام رحیم رہائش کے لیے استعمال کرتے تھے۔

واضح ہو کہ ہریانہ کے پنچکولہ کی ایک عدالت نے 2017میں رام رحیم کی گرفتاری کے بعد پنچکولہ میں پھوٹ پڑنے والے فساد اور تشدد کے ایک کیس میں ہنی پریت انسان کو گذشتہ کل یعنی بدھ کے روزضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

ہنی پریت عرف پرینکا تنیجہ کو 3اکتوبر2018کو گرفتار کرنے کے بعد انبالہ سینٹرل جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ اس تشدد میں 41سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Honeypreet gets rousing welcome in sirsa after securing bail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.