سوا مہینے بعدآخر کار ڈیرہ سچا سودا سربراہ کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت گرفتار

پنچکولہ: ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گورمیت رام رحیم سنگھ کی منھ بولی بیٹی38روز تک روپوش رہنے کے بعد آخر کار موہالی پولس کے ہتھے چڑھ گئی۔ پولس نے اسے جرک پور پٹیالہ روڈ سے ایک خاتون کے ساتھ گرفتار کیا۔ وہ گورمیت رام رحیم کو جنسی زیادتی کے دو معاملات میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد مختلف ریاستوں میں بھڑکے تشدد کے بعدسے فرار تھی۔ اس پر الزام تھا کہ اسی یہ تشدد بھڑکایا ہے۔ اسے کل عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ پنچ کولہ پولیس کمشنر اے ایس چاؤلہ نے ہنی پریت کی گرفتاری اور اسے کل عدالت میں پیش کے جانے کی تصدیق کر دی۔مسٹر چاؤلہ نے کہا کہ ہنی پریت کو عدالت میں پیش کرکے پوچھ گچھ کے لئے اسے پولیس حراست میں دئے جانے کی درخواست کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہنی پریت کوخصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے گرفتار کیا ہے۔ ہنی پریت 25 اگست کو رام رحیم کو دو سادھیوں کے ساتھ عصمت دری کرنے کے معاملے میں قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد مختلف ریاستوں میں بھڑکی تشدد کے بعد سے مفرور تھی۔ اسے آج 39دن کے بعدپولیس گرفتار کرسکی۔ اس تشدد میں 38افراد مارے گئے تھے اور 250 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔رام رحیم کے حامیوں نے آتش زنی کرکے جائیدادوں کوزبردست نقصان پہنچایا تھا۔
اس نے دہلی ہائی کورٹ میں بھی پیشگی ضمانت کی عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔ مفرور ہونے کے بعد سے ہنی پریت کے نیپال بھاگ جانے کی بھی خبریں آئی تھیں۔ رام رحیم کو قصور وار ٹھہرانے کے بعد تشدد بھڑ ک اٹھنے پر ہریانہ پولیس نے 43 مطلوب افراد کی ایک فہرست جاری کی تھی۔ اس میں ہنی پریت کا نام سر فہرست تھا۔ ہنی پریت کے آج ہی کچھ چینلوں میں انٹرویو بھی دکھائے تھے اس کے بعد سے ہی خودسپردگی کی خبریں آنے لگی تھیں۔ ہنی پریت کوپنجاب پولیس نے پنچ کولہ میں ہریانہ پولیس کو سونپ دیا ہے۔دریں اثنا بدھ کو عدالت میں پیشی کے موقع پر ہریانہ پولس کو پنچکولہ کورٹ اور چنڈی گڑھ کی ہائی کورٹ کے باہر تعینات کر دیا گیا تھا ۔ تاکہ اسے عدالت میں خود سپردگی سے پہلے ہی گرفتار کر لیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Honeypreet arrested 38 days in hiding 38 days of hunt come to an end in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply