وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ جمعہ کوکشمیر کا دورہ کریں گے

نئی دہلی: وادی کشمیر میں 48 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے ایک روز قبل مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جمعہ کو کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر پہنچ کر ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔
مسٹر سنگھ حالیہ پانپور حملے جس میں دو افسروں سمیت 8 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوئے تھے، اور وادی میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں آنے والی تیزی کے تناظر میں وادی کشمیر کا دورہ کررہے ہیں۔
مرکزی وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی تین رکنی ٹیم ،جس میں سکریٹری بارڈرمینجمنٹ سشیل کمار، اسپیشل سکریٹری برائے اندرونی سلامتی مہیش کمار اور جوائنٹ سکریٹری (کشمیر امور) گنیش کمارشامل ہیں ،پہلے ہی 28 جون سے وادی میں خیمہ زن ہے جبکہ مسٹر راجناتھ سنگھ کے دورے سے قبل بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرلز بھی وادی وارد ہوں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر سری نگر جموں قومی شاہراہ پر بی ایس ایف کی تعیناتی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سنگھ کا دو روزہ کشمیر دورہ جمعہ کو شروع ہوگا۔
مرکزی داخلہ وزیر نے حالیہ پانپور حملے کے تناظر میں نئی دہلی میں گذشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں وکشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ پانپور حملے کے بعد ڈی جی سی آر پی ایف نے وادی کا دورہ کرکے حملے کی معلومات حاصل کی تھیں۔ (یو ا ین آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Home minister rajnath singh to visit jammu and kashmir on friday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply