راج ناتھ سنگھ نے کشمیرکے حالات دیکھ کر امریکہ کا دورہ ملتوی کر دیا

نئی دہلی:مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کی صورتحال کی وجہ سے اپنا آئندہ ہفتہ ہونے والا امریکہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ اگرچہ ذرائع نے اس فیصلہ کا سبب پارلیمنٹ کا آئندہ مانسون اجلاس قرار دیا ہے ، لیکن سمجھا جاتا ہے کہ یہ دورہ وادی کی صورتحال کے پیش نظر جس پر 24 گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے، ملتوی کیاگیا ہے۔
وزیر داخلہ کو 17جولائی سے واشنگٹن میں شروع ہونے والے ہند امریکہ ہوم لینڈ سیکورٹی ڈائیلا گ میں شرکت کرنے کے لیے امریکہ جانا تھا۔واضح رہے کہ ایک مڈبھیڑ کے دوران حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد مظاہرین اور سیکورٹی دستوں کے درمیان ہونے والے تصادموں میں تقریباً 31 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Home minister rajnath singh cancels visit to us in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply