حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین کا بیٹا گرفتار

نئی دہلی:کالعدم قرار دی گئی انتہاپسند تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شاہد یوسف کو قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے دہلی میں گرفتار کر لیا۔
شاہد یوسف جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ زراعت میں دیہی زرعی اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت کرتا ہے۔ اسے 2011کے دہشت گردی فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یوسف پر الزام ہے کہ اس نے کشمیر میں دہشت گردی میں استعمال کیے جانے کے لیے صلاح الدین کے اشارے پر شام سے رقم لی تھی۔پولس کے مطابق یہ رقمیں 2011اور2014کے درمیان شام سے قسطوں میں بھیجی گئی تھیں۔
اس معاملہ میں مجرم قرار دیے گئے چار افراد دہلی کی تہاڑ جیل میں ہیں جبکہ دیگر دو ابھی تک فرار ہیں۔این آئی اے کے ترجمان الوک متل نے بتایا کہ اسے پوچھ تاچھ کے لیے سمن جاری کیا گیا تھا جس کی تعمیل ہوتے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hizbul chief syed salahuddins son who is government employee arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply