کولکاتا ہائی کورٹ نے بھی ہٹ اینڈرن کیس میں سامبیا سہراب کی ضمانت عرضی خارج کر دی

کلکتہ:(یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے آج جنوری 2016میں ہٹ رن کیس میں سابق ممبر اسمبلی محمد سہراب کے بیٹے سامبیا سہراب کی ضمانت عرضی خارج کردی۔اس حادثہ میں انڈین ائیر فورسیس کے ایک جوان کی موت ہوگئی تھی۔ سماعت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج نے یہ کہتے ہوئے عرضی خارج کی کہ یہ سنگین معاملہ تھاکیوں کہ آرمی ایسٹرن کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر فورٹ ولیم کے آس پاس ٹریفک بلاک کیے جانے کے باوجود ملزم نے گاڑی کو ممنوعہ علاقہ میں داخل کیا اور پریڈ میں شامل جوان اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملزم کو ضمانت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ 13جنوری 2016کو ریڈر روڈ پر یوم جمہوریہ کے پریڈ کیلئے ریہرسل چل رہی تھی اور اس کیلئے متعدد مقامات پرٹریفک کو جام کردیا گیا تھا مگر اس کے باوجود ملزم سامبیا جو اپنے دو دوستوں کے ساتھ اوڈی کار میں سوار تھے۔تیزرفتاری سے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوگئے اور ریڈ روڈ پر ریہر سل کی قیادت کررہے 21سالہ ائیر فورسیس کے جوان کو ٹھوکر ماردی۔اس واقعہ میں موقع پر جوان کی موت ہوگئی تھی۔ سامبیا حادثہ کے بعد فرار ہوگیا تھا مگر 16جنوری 2016کو کلکتہ پولس نے گرفتار کرلیا تھا۔اس وقت سے ہی سامبیا حراست میں ہے۔سامبیا کلکتہ بڑا بازار علاقے کے سابق ممبراسمبلی محمد سہراب کا چھوٹابیٹا ہے۔حادثے سے چند ہفتے قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hit and run case kolkata high court rejects sambia shorabs bail plea in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply