اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر 31دسمبر سے شروع ہو جائے گی: ہندو پریشد

اندور: ایسے موقع پر جبکہ بی جے پی فی الحال رام مندر کا معاملہ طاق پر رکھے ہے اس کی حلیف جماعت وشو ہندو پریشد نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے 31دسمبر ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔
اجین کے مہا کنبھ میلے میں ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ہندو پریشد کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا ہم انتظار نہیں کریں گے اور رام مندر کی تعمیر31دسمبر سے شروع ہو جائے گی ۔
اب بہت ہوچکا ۔ بہت صبر کر لیا ۔اور دسمبر کے بعد تک انتظار نہیں کر سکتے۔وی ایچ پی لیڈر نے ان خبروں کو بھی خارج کر دیا کہ مندر کی تعمیر یکم نومبر سے شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیمیں اجودھیا معاملہ میں افواہیں پھیلا رہی ہیں ۔

Title: hindu parishad sets december 31 deadline for building ram temple | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply