آرٹ آف لیونگ پر این جی ٹی کا جرمانہ جزیہ جیسا: ہندو پریشد

نئی دہلی: دریائے جمنا کے ساحل پر ثقافتی میلہ منعقد کرنے پر ماحولیاتی معاوضہ کے طور پر نیشنل گرین ٹروبونل (این جی ٹی) کے ذریعہ سری سری روی شنکر پر 5کروڑ روپے کے جرمانہ کو وشو ہندو پریشد نے جزیہ سے تعبیر کیا ہے۔

وشو ہندو پریشد کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے کہا کہ ایک مذہبی شخصیت پر کسی ناکردہ گناہ پر جرمانہ کی سزا سنانا مغل بادشاہوں کے ذریعہ عائد کیے جانے والے جزیہ ٹیکس کے مترادف ہے ۔جین نے این جی ٹی سے کہا کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hindu parishad compares fine on sri sri with jizya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply