راجستھان میں ہندو پاکستانی جاسوس پکڑا گیا

جیسلمیر:راجستھان کے سرحدی ضلع جیسلمیر میں پولیس نے فوجی اور اسٹریٹجک تنصیبات کے پاس سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو یادو نے بتایا کہ گرفتا رشخص کی شناخت40سالہ نندو مہاراج کے طور پر ہوئی ہے جو پاکستان کے ساگڑضلع کا رہائشی ہے۔
مسٹر یادو نے بتایا کہ نندو مہاراج پاکستانی پاسپورٹ اور جائز ویزے پر ہندوستان آیا تھا۔اس کے پاس سے موبائل اورپاکستان اور ہندوستان کی موبائل سم کے ساتھ فوجی اور اسٹریٹجک ٹھکانوں کے اہم دستاویزات اور تصاویر بھی بر آمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہر پولیس کوتوالی میں معاملہ درج کرنے کے بعد مختلف خفیہ اور سکیورٹی ایجنسی نے اس سے مشترکہ طور پر پوچھ گچھ شروع کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hindu pakistani spy arrested in jaisalmer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply