تمل ناڈو میں ہندو منانی کارکن کے قتل کے بعد تنازعہ

کوئمبٹور:تمل ناڈو کے کویمبٹور میں ہندو منانی کے ضلع ترجمان ششی کمار کے قتل کے بعد شہر میں آج صبح سے ہی صورت حال کشیدہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مسٹر ششی کمار جب کل رات موٹر سائیکل سے گھر جارہے تھے اسی وقت سبرامنیم پلیم میں دو نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیار سے ان کو قتل کردیا۔وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے انہیں فوراً ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی آج صبح موت ہوگئی۔
اس بات کی خبر پھیلتے ہی ہندو منانی کے کارکنان صبح اسپتال پہنچے اور وہاں پتھراو کرنے لگے۔مسٹر ششی کمار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کویمبٹور میڈیکل کالج لائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مختلف ہندو تنظیموں نے آج بند کا اعلان کیا ہے۔پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کےلئے سی ایم سی اسپتال سمیت مختلف مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ اس واردات کے بعد ہندو منانی نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ایسے حملے جاری رہے تو تمل ناڈو میں بھی گجرات کی کہانی دوہرائی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hindu munnani functionary hacked to death in tamil nadu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply