رمضان میں روزے رکھنے کی منت پر اولاد ملی، 20 سال سے ہندو خاندان روزے رکھتا ہے

شیوپور: مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور کا ایک ہندو خاندان ،جسے ماہ رمضان میں روزے رکھنے کی منت ماننے پر طویل انتظار کے بعد اولاد نصیب ہوئی تھی، اپنی اس منت کو پورا کرتے ہوئے گذشتہ 20 سال سے ہر سال باقاعدگی سے پورے ماہ رمضان روزے رکھنے کے ساتھ پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتا ہے۔
یہ کہانی نہیں حقیقت ہے جو شیوپور زرعی منڈی میں ایک تاجر کے اکاو¿نٹنٹ سوالال کھٹیک کی ہے۔ مسٹر کھٹیک کی شادی کے 13 سال بعد تک ان کے گھر کوئی کلکاری نہیں گونجی۔ تقریبا 20 سال پہلے مسٹر کھٹیک اور ان کی بیوی مینا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے کا فیصلہ کیا کہ اگر ان کے گھر اولاد ہونے کی منت پوری ہوئی تو وہ پوری زندگی خاندان سمیت روزے رکھیں گے۔
مسٹر کھٹیک کے مطابق منت مانتے ہی اسی سال پوری ہوگئی اور ان کی اہلیہ کو ایک بیٹا تولدہوا اسی سال سے میاں بیوی نے رمضان کا مہینہ آتے ہی روزے رکھنے شروع کر دیے اور یہ سلسلہ آج20سال بعد بھی قائم ہے۔ وہ ماہ رمضان میں 5 وقت کی نماز کے ساتھ روزے رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ دونوں رمضان ماہ کی خصوصی نماز تراویح بھی پڑھتے ہیں۔کھٹیک خاندان کے دونوں بچے بیٹا راہل اور بیٹی لکشمی بھی اب کئی سال سے روزے رکھنے لگے ہیں۔ تاہم خاندان میں روز ہندو دیوی دیوتاو¿ں کی پوجا ہوتی ہے۔لیکن رمضان المبارک کے بعد عید کی رونق بھی اس خاندان میں قابل دید ہوتی ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hindu family od shiv puri observe fasts during ramadan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply