ہماچل پردیش بارشیں و سیلاب: فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل، کئی سو لوگوں کو بچالیا گیا

شملہ: ہماچل پردیش کے کلو منالی علاقہ میں زبردست بارش اور سیلاب کے باعث عام زندگی درہم برہم ہو گئی اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کلو ضلع کے ڈوبی میں پھنس جانے والے کم از کم 19افراد کو انڈین ایر فورس کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچا لیا گیا۔

کلو کے ڈپٹی کمشنر یونس خان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں وہاں آباد مقامی لوگوں اور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مقامی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اونچے مقام پر منتقل ہو جائیں۔

گذشتہ کچھ روشز سے کلو، چمبا ،کنور ،لاہول اور اسپیتی اضلاع میں زبردست بارشیں ہو رہی ہیں۔دریں اثنا ریاستی وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کی صارت میں ہونے والی میٹنگ میں بتایا گیا کہ کوکسار میں پھنسے تمام120افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔اسی طرح مری سے23اور 23ہی روہتانگ سے بحفاظت نکال لیے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Himachal pradesh rains iaf chopper deployed 19 rescued at dobi in kullu district after flash floods in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply