ہماچل پردیش میں دو بسوں پر تودے گرنے کے سانحہ میں ہلاک شدگان کی تعدادبڑھ کر50ہو گئی

شملہ:ہماچل پردیش میں پٹھان کوٹ۔منڈی قومی شاہراہ پر جوگرندرنگر کے قریب ہفتہ اور اتور کی درمیانی شب میں تودے گرنے سے ، جس میں دو بسیں زد میں آگئی تھیں، ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر50ہو گئی۔نیشنل ڈزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے ایک اہلکار کے مطابق اتوار کی شب روک دیے جانے والی بچاؤ مہم پیر کی صبح پھر شروع کر دی گئی۔ پیر کو شروع کیے جانے والا ریسکیو آپریشن اس خدشہ کے باعث کیا گیا ہے کہ چونکہ بسوں میں60سے زائد مسافر تھے اس لیے مزید افراد کے زندہ یا مردہ حالت میں ان تودوں کے ملبہ میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اتوار مکی رات تک47لاشیں نکالی جا چکی تھیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق کٹوا۔منالی شاہراہ پر یہ حادثہ ہوا ۔ ایک بس میں، جو چمبا سے منڈی جارہی تھی،47مسافر تھے جبکہ دوسری بس میں جو کٹرا سے منالی جارہی تھی15مسافر تھے۔یہ تودے اس وقت ان دونوں بسوں پر گرے جب وہ بسیں منالی اور منڈی کو جوڑنے والی قومی شاہراہ سے گذر رہی تھیں۔ ریاستی حکومت نے بچاؤ اور امدادی کام کے لیے فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کے لئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ امدادی کام کا جائزہ لینے کے لئے جائے حادثہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Himachal pradesh landslide death toll mounts to 50 rescue operations continue in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply