بی جے پی ہماچل کا وزیر اعلیٰ ابھی تک تلاش نہ کر سکی

نئی دہلی: ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو چار دن گذر چکے ہیں لیکن ریاست میں وزارت اعلیٰ کا تاج کس کے سر پر سجایا جائے گایہ ابھی تک طے نہیں ہو سکا ہے۔
حالانکہ اسی درمیان بی جے پی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہماچل پردیش کا وزیر اعلیٰ منتخب ممبران اسمبلی میںسے ہی ہوگا۔جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کے وزیر اعلیٰ امیدوار کے طور پر پیش کیے گئے پریم کمار دھومل کی شکست کے باعث ان کے وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں ۔
دیگر دو نام جے رام ٹھاکر اورجے پی نڈا کے لیے جارہے ہیں۔ اور بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں بھی کئی ناموں پر غور کیا گیا اور اس دوران جے پی نڈا جے رام ٹھاکر اور انوراگ ٹھاکر کو دہلی طلب کیا گیاتھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Himachal pradesh cm race in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply