ہماچل پردیش میں بس کھائی میں جا گری28ہلاک

شملہ: یہاں سے 140کلومیٹر کے فاصلہ پر ہندوستان۔تبت قومی شاہراہ پر ایک بس حادثہ میں کم از کم28افراد ہلاک اور 8دیگر زخمی ہو گئے۔ جمعرات کو یہ سانحہ رام پور کے کھنیری میں اس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ بس 500فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ ہلاک شدگان میں18مرد9خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔بس میں36مسافر تھے۔جو کننور میں ریکانگ پیو سے سولن کے ناونی جا رہے تھے۔
شملہ کے ڈپٹی پولس کمشنر روہن چند ٹھاکر کے مطابق حادثہ کے اسباب جاننے کے لیے مجسٹریٹی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا۔ابتدائی تفتیش سے علم ہوا ہے کہ ٹائر پھٹنے کے باعث بس حادثہ کا شکار ہوئی ہے۔تمام28لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور ان میںسے11کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔شدید زخمیوں کو آئی جی ایم سی شملہ ریفر کر دیا گیا جبکہ چار دیگر کھنیری کے ایک سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Himachal pradesh 28 killed as bus falls into gorge in rampur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply