روہت ویمولا کی برسی منانے سے روکے جانے پر حیدرآباد یونیورسٹی میں کشیدگی

حیدرآباد:حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی کے ایک سال کے موقع پر طلبہ کی جانب سے پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے ان طلبہ کو روک دیا جس سے یونیورسٹی میں کشیدگی دیکھی گئی۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار سوشیل جسٹس کی جانب سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لئے مختلف یونیورسٹیوں سے طلبہ،پروفیسرس،بعض عوامی نمائندے پہنچے تاہم پولیس نے اس پروگرام کی اجازت نہ ہونے ان تمام کو روک دیا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار سوشیل جسٹس کے طلبہ نے ریلی کی شکل میں یونیورسٹی پہنچے کی کوشش کی لیکنلیس نے ان طلبہ کو یونیورسٹی کی گیٹ کے قریب ہی روک دیا۔ اس موقع پر طلبہ اور پولیس کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی۔پولیس کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ نے احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: High tension at hyderabad central university in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply