اترپردیش، بہار اور آندھرا پردیش میں طوفان،68ہلاک

نئی دہلی: بدھ کے روز جہاں شمالی ہند میں راجستھان میں طوفانی ہواو¿ں کے باعث وسیع پیمانے پر جانی و مالی تباہی مچی جس میں 31افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ، کئی مکانات منہدم اور متعدد درخت و بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے وہیں وسطی ہند میں اترپردیش اور مدھیہ پردیش ،مشرقی ہند میں بہاراور جنوبی ہندوستان میں آندھرا پردیش کے کئی مقا مات پر 120تا130کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والے ہواو¿ں کے جھکڑوں سے علی الترتیب50،دو،دو اور 14افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ کر کے مرکزی اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ریلیف کے کاموں میں متعلقہ ریاستی حکومتوں سے رابطہ اور تعاون کریں۔ یوں تواترپردیش کے کئی شہروں میں زبردست تباہی مچی ہے لیکن آگرہ بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں کم از کم40افراد ہلاک ہوئے۔جبکہ بجنور میں 3سہارنپور می اور کانپور دیہات میں2-2اور چترکوٹ، بریلی اور رائے بریلی میں ایک ایک ہلاک ہوا ہے۔آندھرا پردیش میں طوفان اور بجلی گرنے سے14افراد ہلاک ہوئے۔کئی مقامات پر کیلے اور آم کے درخت گر گئے۔ہزاروں ایکڑ میںتیاردھان کی فصل کو بہت نقصان پہنچا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: High intensity dust storm wreaks havoc kills 68 in uttar pradesh ap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply