لالو پرساد یادو کی ضمانت میں20اگست تک توسیع

رانچی:جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چارہ گھپلے کے چار مقدمات میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی ) سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بہار لالو پرساد یادو کی طبی بنیاد پر ضمانت میں 20اگست تک توسیع کر دی۔

مسٹر پرساد کے وکیل پربھات کمار نے ضمانت کی مدت میں3ماہ کی توسیع کرنے کی استدعا کی تھی لیکن جسٹس اپریش کمار سنگھ نے 20اگست تک کی ہی توسیع کی۔اس سے قبل ہائی کورٹ نے 11مئی کو تین ماہ کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کر دیا تھا اور اس میں 14اگست تک کی توسیع کر دی تھی۔

فی الحال مسٹر پرساد ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: High court extends lalu prasad yadavs bail till august 20 on medical grounds in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply