دہلی ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کے لیے نئی سیاسی پارٹی سوراج انڈیا کی درخواست خارج کردی

نئی دہلی : اروند کیجریوال کی پارٹی عام آدمی پارٹی سے منحرف ہو کر سوراج انڈیا نام سے نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے والے یوگیندر یادو کو آج دہلی ہائی کورٹ سے اس وقت زبردست دھچکا لگا جب عدالت نے دہلی کی تینوں کارپوریشنوں میں انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کو ایک انتخابی نشان دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کرنے کے حوالے سے اس کی درخواست خارج کر دی۔
جسٹس ہیما کوہلی نے کہا کہ پارٹی کی درخواست انتخابی عمل کے متعدد مراھل سے گذرجانے کے بعد آئی ہے اور اب اتنا وقت نہیں ہے کہ عدالت اس معاملہ میں مداخلت کرے۔ سوراج انڈیاپارٹی نے تینوں کارپوریشنوں کے انتخابات میں پورے دم خم کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس نے اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی پارٹی کے امیدواروں کو انتخابی نشان دینے سے انکار کر چکا ہے۔ تینوں کارپوریشن کے لئے پولنگ 23 اپریل کو ہونا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: High court dismisses swaraj india plea for common symbol in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply