پنجاب میں پولس نے دہشت گرد ذاکر موسیٰ کے پوسٹر چسپاں کیے

چنڈی گڑھ: جنوری 2016میں پٹھانکوٹ میں فضائیہ کے ایک اڈے پر دہشت گردانہ حملہ کی واردات سے سبق لیتے ہوئے پنجاب پولس نے خفیہ ایجنسیوں سے یہ اطلاع ملتے ہی کہ پنجاب میں دہشت گرد داخل ہو گئے ہیں اور کسی بھی وقت ریاست کے اندر بڑی دہشت گردانہ کارروائی کر سکتے ہیں ، پوری ریاست میں چوکسی بڑھا دی۔

گورداس پور کے سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ سورن دیپ سنگھ نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم تھا کہ جیش محمد کے دہشت گرد فیروز پور کے راستے پنجاب میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔فیروز پور میں ایڈیشنل فورس تعینات کی گئی ہے اور جگہ جگہ تلاشی لی جارہی ہے۔پنجاب پولس کی طرف سے دہشت گرد ذاکر موسیٰ کی تصویر جاری کی گئی ہے۔

سورن دیپ نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ وہ موسیٰ امرتسر کے مضافات میں کہیں روپوش ہے اس لیے ہم نے موسیٰ کے پوسٹرجگہ جگہ لگا دیے ہیں۔اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جسے بھی اس کا کوئی سراغ ملے فوری طور پر پولس کو مطلع کرے۔ابھی حال ہی میں فوجیوں کے بیس میں کچھ مشتبہ لوگوں نے پستول دکھا کر ایک انووا کار لوٹی تھی۔اور ان کے فیروز پور میں داخل ہونے کی اطلاع ملتے ہی بین الاقوامی سرحد پر الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔

دراصل پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر اب پنجاب پولس کوئی ڈھیل نہیں برتنا چاہتی۔واضح ہو کہ 2 جنوری 2016 کومسلح شدت پسندوں نے، جو فوجی وردیوں میں ملبوس تھے پٹھانکوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر صبح ساڑے تین بجے حملہ کر دیا تھا۔ ج س میں چار انتہاپسند اور سات فوجی ہلاک اور 20 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: High alert in punjab after terrorist zakir musa spotted in amritsar police releases wanted poster in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment