بہار میں ایک چلتی ٹرین پر چھاپہ،ایک کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

ارریہ:بہار میں شمال مشرقی فرنٹیئر ریلوے کے کٹیہار-جو گ بنی ریلوے سیکشن پر ایک ٹرین سے کسٹم ڈیپارٹمنٹ اور ریلوے پولیس نے ایک کروڑ روپے کی مالیت کی ہیروئن برآمد کی ہے۔
کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر محکمہ کی ٹیم اور ریلوے پولیس نے کل دیر رات فاربس گنج اسٹیشن پر جوگ بنی سے آنند وہار دہلی جانے والی سیمانچل ایکسپریس ٹرین کے ایک ڈبے میں چھاپہ مار کر تھیلے میں رکھی ہوئی دو پیکٹ ہیروئن برآمد کی۔
برآمد ہیروئن کا وزن 906 گرام ہے جس کی مالیت بین الاقوامی بازار میں تقریبا ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیروئن کے برآمد شدہ پیکٹوں پر میڈ ان چائنا تحریر ہے۔ چھاپہ کے بارے میں خبر ملتے ہی اسمگلر بیگ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heroin worth rs 1 crore seized in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply